تازہ تر ین

نیپرا میں بجلی مزید 2 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی۔
مہنگائی کے بوجھ تلے دبے صارفین پر مزید بجلی بم گرانے کی تیاریاں جاری ہیں، ڈسکوز نے بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا، قیمت میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 42 ارب 63 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
قیمت میں یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain