اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سیاسی دہشتگرد ہے، ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ سے صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کے منع کرنے کے باوجود کیا حکومت مذاکرات کرے گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے، کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کرینگے، جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں
صحافی نے سوال کیا کہ کیا مذاکرات کا کوئی ارادہ ہے؟ جس پر وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ مذاکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں، یہ تو سیاستدان ہے ہی نہیں، عمران خان تو سیاسی دہشتگرد ہے۔





































