تازہ تر ین

پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں: چین

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
پریس بریفنگ کے دوران چین کی طرف سے فراہم کردہ قرض کی امداد اور دیگر امداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ ہم مشترکہ ترقی کے لیے اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔
ژاؤ لیجیان نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کی ہے۔ ہم ایسا کرتے رہے ہیں، اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیجنگ کے حالیہ سرکاری دورے کے دوران چینی قیادت نے 4 ارب ڈالر کے خودمختار قرضے دینے، 3.3 بلین ڈالر کے کمرشل بینک قرضوں کی ری فنانسنگ اور کرنسی میں تقریباً 1.45 بلین ڈالر کا اضافہ کرنے کا وعدہ کیا۔
پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain