تازہ تر ین

شعیب سے علیحدگی کی افواہیں، ثانیہ کی سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کی تشویش بڑھا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) ان دنوں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
انہیں افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو مزید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
ثانیہ نے حال ہی میں ایک انسٹا اسٹوری لگائی جس نے شعیب سے علیحدگی کی افواہوں پر تیل چھڑکنے کا کام کیا۔ ٹینس اسٹار نے اسٹوری شیئر کی جس میں عربی کے ساتھ انگریزی میں بھی لکھا تھا جس کا ترجمہ یہ تھا کہ ‘ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں؟ ‘جس کے نیچے ہی جواب میں لکھا تھا کہ ‘ اللہ کو ڈھونڈنے’۔
یہ صرف یہی سوشل میڈیا پوسٹ نہیں جس نے مداحوں کو ان کی شعیب سے علیحدگی کی طرف اشارہ کیا۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں ثانیہ نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ وہ لمحات جو مشکل ترین دنوں میں مدد کرتے ہیں’۔
ذرائع کے مطابق شعیب ملک نے مبینہ طو رپر ایک ٹی وی شو میں ثانیہ کو دھوکا دیا اور اسی وجہ سے یہ جوڑا اب کچھ عرصے سے علیحدگی اختیار کرچکا ہے ۔تاہم اس حوالے سے اب تک کسی قسم کی تصدیق نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain