ممبئی : (ویب ڈیسک) ویرات کوہلی کے چاہنے والے ایک شخص نے بھارتی بیٹر کو ان کی سالگرہ کے تحفے کے طور پر ہزاروں کرکٹ بالز سے ان کا چہرہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرسیت سنگھ نامی آرٹسٹ نے ویرات کوہلی کو ان کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 5000 کرکٹ بالز سے بھارتی بیٹر کا چہرہ بنا ڈالا۔بھارتی آرٹسٹ نے کوہلی کا بڑے سائز کا چہرہ ممبئی کے کارٹر روڈ پر بنایا، کوہلی کا چہرہ واضح نظر آنے کے لیے لال رنگ کی بالز استعمال کی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرسیت سنگھ نے ویرات کوہلی کا 20 بائی 20 کا چہرہ بنانے کے لیے 9 گھنٹے کی محنت کی اور آرٹسٹ کی کاوش کو سراہا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایک ننھے پاکستانی آرٹسٹ نے بھی گوادر کے ساحل پر کوہلی کا مسجمہ بنایا تھا۔