لاہور: (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل اپنا نام کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔
بابر اعظم اور محمد رضوان صرف بیٹنگ ہی نہیں بلکہ باولنگ کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں، جبکہ شاہین نے برطانوی ٹیم کو اپنی باولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی ٹف ٹائم دینے کیلئے بلا سنبھال لیا ہے۔
کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کرا رہے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی نیٹ پریکٹس میں مصروف رہے۔
آسٹریلیا کے میلبرن گروانڈ میں اتوار یعنی 13 نومبر کو پاکستان اور انگلینڈ ایک دوسرے سے ورلڈ کپ 2022 کی آخری جنگ لڑیں گے، جو جیتا وہ کرکٹ کی دنیا کا سکندر کہلائے گا جو ہارا وہ اپنے ادھورے خواب کے ساتھ واپس وطن لوٹ جائے گا۔