تازہ تر ین

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ورلڈ کپ فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

میلبرن: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا کو فائنل کیلئے فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرس گفانی ٹی وی امپائر اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔
سری لنکا کے رنجن مدوگالے فائنل کے میچ ریفری ہوں گے۔
خیال رہے کہ 2019 کے ورلڈکپ کے فائنل میں بھی ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا فیلڈ امپائر تھے اور دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ فاتح ٹھہرا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain