تازہ تر ین

ڈیلی میل مقدمہ، وزیراعظم شہباز شریف کی حکم امتناعی کی درخواست خارج

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی عدالت نے ڈیلی میل مقدمے میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیلی میل مقدمے میں پیشرف ہوئی ہے اور شہباز شریف کی درخواست عدالت کی جانب سے خارج کی گئی۔
ڈیلی میل 9 بار عدالت سے تاریخ لے چکا ہے، شہباز شریف کے وکلاء نے عدالت سے مزید وقت مانگا، عدالت نے وزیراعظم کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔
شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال ڈیلی میل کے دفاع کا جواب نہیں دے سکے، عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو ڈیلی میل کی لیگل کاسٹ ادا کرنا ہونگی۔
شہباز شریف کے وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب کےلئے مزید وقت دیا جائے۔
بدھ کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس میتھیو نیکلن نے کہا کہ میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain