لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز سابق بیٹر و کپتان برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی جیت کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انفرادی کھلاڑیوں کے لحاظ سے پاکستان کے پاس بہتر ٹیم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے بہت اچھی ساختہ کرکٹ کھیلی ہے لیکن خواہش ہے کہ اس بار ٹرافی ایشیا میں آئے۔
