تازہ تر ین

مانچسٹر یونائیٹڈ سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے: رونالڈو کا دعویٰ

لاہور: (ویب ڈیسک) پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے دھوکہ دیا گیا اور انہیں کلب سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں فٹبالر نے کہا کہ منیجر ایرک ٹین ہیگ اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز انہیں کلب سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ رونالڈو کو گزشتہ ماہ ٹوٹنہم کے خلاف 2-0 کی جیت میں متبادل کے طور پر آنے سے انکار کرنے کے بعد نظم و ضبط کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن حالیہ ہفتوں میں وہ ٹیم میں واپس آئے تھے اور یہاں تک کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایسٹن ولا میں 3-1 سے ہارنے پر ریڈ ڈیولز کی کپتانی بھی کی تھی۔
رونالڈو نے پیئرز مورگن کے غیر سینسر ٹی وی شو کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹین ہیگ کے بارے میں کہا کہ میری نظر میں ان کی عزت نہیں ہے کیونکہ وہ میرے لیے احترام کا اظہار نہیں کرتے ہیں، صرف کوچ ہی نہیں بلکہ کلب کے ارد گرد موجود دو یا تین لوگ نے دھوکہ دیا ہے۔
جب ان سے دوبارہ سوال کیا گیا کہ کیا کلب کے سینئر ایگزیکٹوز انہیں ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں تو رونالڈو نے جواب دیا ہاں، مجھے دھوکہ دیا گیا اور مجھے لگا کہ کچھ لوگ مجھے یہاں نہیں چاہتے، بیٹی کی بیماری پر کسی نے مجھ سے ہمدردی کا اظہار نہیں کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain