تازہ تر ین

مونس اور پرویز الٰہی کے پی ٹی آئی مخالف بیانیے کا فائدہ پی ڈی ایم کو ہوسکتا ہے: اعجاز چوہدری

لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اس کا فائدہ پی ڈی ایم کو تو ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کو نہیں۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ چوہدری صاحبان کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی رہینِ منت ہے، وہ انہیں بتا کر اور ان سے پوچھ کر سیاست کرتے ہیں، ان کے بیانات ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کو پیغام ہے کہ ان کی طرف دیکھیں اور آشیر واد دیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی باتیں پی ٹی آئی کے ورکرز، ووٹرز کو بھلی نہیں لگ رہیں۔
خیال رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے عمران خان کے حالیہ بیانات کی مونس الٰہی اور پرویز الٰہی نے نفی کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain