تازہ تر ین

وزیراعظم نے ٹانک کے سیلاب متاثرین میں نئےگھروں کی چابیاں تقسیم کردیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے تعمیرگھروں کی چابیاں متاثرین میں تقسیم کردیں ۔
ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے رہائشی یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے لیےگھروں کی تعمیر قابل تعریف ہے، آج کا پروگرام نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کی جانب قدم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک بھر میں 20 لاکھ گھر مکمل یا جزوی تباہ ہوئے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سیلاب متاثرین کی مدد قابل تحسین ہے، سیلاب سے ملک بھر میں مواصلات اور بجلی کا نظام بھی تباہ ہوا، سندھ میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی، بی آئی ایس پی کے تحت حکومت متاثرین میں 70 ارب روپے تقسیم کرچکی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب کےدوران این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے نے بہترین کام کیا، دوست ملکوں کا شکریہ جنھوں نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی، مخیر حضرات نے سیلاب کے دوران خاموشی سے کام کیا، ڈھول نہیں بجایا، افواج پاکستان نے سیلاب متاثرین کی بہت مدد کی، وزیراعظم ریلیف اکاؤنٹ میں4 یا 5 ارب روپے کے فنڈز جمع ہوچکے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نےکاروباری افراد اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain