ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا لیے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، زیک کرولی 19، بین ڈکٹ63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
