تازہ تر ین

ملتان ٹیسٹ: اوپنر امام الحق ٹانگ میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کو ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ٹانگ میں تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق امام الحق دائیں ٹانگ میں ہیم اسٹرنگ کی تکلیف محسوس کر رہے ہیں جس کے باعث انہیں ایم آر آئی سکین کیلئے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
امام الحق پانچ کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے تک یا 140 منٹ تک بیٹنگ کے لئے نہیں آسکیں گے اور بیٹنگ کرنے یا نہ کرنے کا انحصار ان کے سکین کی رپورٹ پر ہے۔
خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کے ہمراہ محمد رضوان نے اوپننگ کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain