تازہ تر ین

ایل پی ایل : کولمبو سٹارز نے گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

کولمبو: (ویب ڈیسک) لنکا پرئیمیر لیگ ( ایل پی ایل ) کے 12 ویں میچ میں کولمبو سٹارز نے گال گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پالی کیلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے ، کپتان کسال مینڈس سے 49 گیندوں پر 72 جبکہ قومی کھلاڑی اسد شفیق نے 33 گیندوں پر 58 رنز کی اننگ کھیلی، کولمبو سٹارز کی جانب سے نوین الحق نے 33 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کولمبو سٹارز نے 194 کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 8 وکٹوں پر مکمل کیا، روی بوپارہ کی 12 گیندوں پر 31 رنز کی اننگ نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ،گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انور علی اور نوان تشارا نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ میں کامیابی کے بعد کولمبو سٹارز 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain