قطر : (ویب ڈیسک) میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کے لیے سب سے زیادہ 11 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف گول کرکے ارجنٹائن کی جانب سے ٹاپ اسکورر بن گئے۔
میسی کے فیفا ورلڈ کپ میں گولز کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔ اب تک کھیلے گئے تمام ورلڈ کپس میں آٹھ پلئیر گیارہ یا اس سے زائد گول کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر چھٹی بار میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
