کراچی: (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے بڑھنے کے بعد 224 روپے71 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈالر 224 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 234 روپے 25 پیسے پر فروخت ہوا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
