کراچی : (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی حلقہ بندیاں ازسرنو و منصفانہ کی جائیں ۔
ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایم کیوایم قیادت اسلام آباد میں متحرک ہے ، گزشتہ روز ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری سےملاقات کی جس میں ایم کیوایم کی جانب سے بلدیاتی الیکشن سےمتعلق مطالبات دہرائےگئے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ وفاقی،صوبائی حکومت ترمیمی قانون کےلیے تعاون کرے، جبکہ کراچی کے25میں سے18ٹاونز میں یوسیز کی تعداد بڑھائی جائے ، ایم کیو ایم کی جانب سے 15جنوری کو ہونیوالے کراچی،حیدرآباد ڈویژن میں شیڈول بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی کا ڈرافٹ بھی وفاقی،صوبائی حکومت کو دیا گیا ہے ۔
