لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر یوہان بوتھا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
کراچی کنگز کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 8 میں یوہان بوتھا ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بوتھا اس سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔