تازہ تر ین

پاکستان میں سیلاب سےبری طرح متاثر علاقوں کی بحالی اولین ترجیح ہے: اقوام متحدہ

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح ان تمام علاقوں کی ازسر نو تعمیر ہے جہاں سیلاب کے باعث انسان بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں ’’جی 77‘‘ وزارتی کانفرنس میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی طرف سے G77 اور چین کی خصوصی وزارتی کانفرنس بلانے کے بروقت اقدام کو بھی سراہا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی جس میں انتونیو گوتریس نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری انسانی امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ طویل مدتی بحالی اور تعمیر نو کے لیے مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ضروریات کا فقدان ہے اس لیے اقوام متحدہ کی کی اولین ترجیح ان علاقوں کی فوری تعمیر نو اور سہولیات کی فراہمی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کرنے اور 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کے اعلان پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا شکریہ ادا کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain