تازہ تر ین

پی ٹی آئی ورکرز کا عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک کے باہر احتجاج

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکروں نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔
پی ٹی آئی ورکروں کا کہنا تھا کہ برسوں سے پارٹی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہماری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔
ورکروں نے ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا، ایک ورکر گاڑی کے نیچے لیٹ گیا۔
مظاہرین نے زمان پارک کے باہر نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جس پر ملاقات کیلئے کارکنوں کے نام مانگے گئے۔
سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ورکرز کے نام کی لسٹ بنوائی اور ملاقات کیلئے انتظامات شروع کر دیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain