تازہ تر ین

عمران دھمکیاں نہ دو، ضد چھوڑو، قومی اسمبلی میں واپس آؤ، خواجہ سعد رفیق

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان دھمکیاں نہ دو،اسمبلیاں توڑو یا ضد چھوڑو، قومی اسمبلی میں واپس آؤ۔
قصور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کومشکل حالات سےنکالنے کا حل سیاسی لڑائی نہیں، عمران خان قومی اسمبلی میں آکرسیاسی میدان میں مقابلہ کرو،
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو آگے لے کر جا رہی تھی، ملک کی مقبول قیادت کو بدنام کرنے کیلئے عمران مہرے کو مسلط کیا گیا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا مسلم لیگ ن کا قصور صرف ملک کو ترقی دینا تھا، چند لوگوں کی ناپاک خواہشات پر ملک کو الٹا کر رکھ دیا گیا۔
وزیر ریلوے و ہوا بازی نے کہا کہ کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر قصور کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain