تازہ تر ین

امریکی حکومت کے تعاون سے سندھ میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے نئے پروگرام کا افتتاح

کراچی: (ویب ڈیسک) امریکی حکومت کی مالی اعانت سے سندھ کے پسماندہ و دوردراز علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے نئے پروگرام کا افتتاح کردیا گیا۔
امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے مشن ڈائریکٹر ریڈ ايشليمن اور سندھ کی وزیر برائے صحت و آبادی ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے نئے صحت پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت نئی خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور نوزائیدہ بچوں سمیت دیگر بچوں کو صحت کی دیکھ بھال و علاج معالج کی معیاری خدمات فراہم کی جائیں گی۔
بلڈنگ ہیلتھ فیملیز ایکٹوٹی (BHFA) پروگرام کے تحت سندھ اور خیبر پختو نخوا میں بنیادی صحت کے نظام کو وسیع اور بہتر بنانے کا کام کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے امریکی حکومت کی جانب سے 4 کروڑ ڈالرز کے فنڈز جاری کیے جاچکے ہیں۔ اس سرگرمی سے پاکستان میں رضاکارانہ خاندانی منصوبہ بندی (FP)، ذہنی صحت، ماں اور نومولود بچوں سمیت دیگر بچوں کی صحت کی دیکھ بھال اور طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے مدد حاصل ہوگی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشن ڈائریکٹر ریڈ ايشليمن نے کہا کہ امریکا کی جانب سے حکومت سندھ کے ساتھ طویل اور تاریخی شراکت داری کا سلسلہ جاری ہے، تاہم یو ایس ایڈ اس شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا عزم رکھتی ہے، اس حوالے سے ہماری شراکت داری کو بنیادی ورثہ کی حیثیت حاصل ہے۔ اس شراکت داری میں ہم نے عوام الناس کی زندگیوں کو محفوظ اور مزید بہتر بنانے کیلئے مشترکہ مقاصد کا تبادلہ کیا ہے۔
سندھ کی وزیر برائے محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے یو ایس ایڈ کے ذریعے امریکی حکومت کے تعاون کو سراہا، جبکہ انہوں نے صحت عامہ کی دیکھ بھال میں بہتری کیلئے حکومت سندھ کی کاوشوں اور اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain