لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جس دن استعفیٰ لیا گیا تھا اسکے بعد کچھ نہیں بچا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ آئندہ کچھ عرصے میں ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔
