لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر تبصرہ کیا ہے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالا انعام خان کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔
مریم نواز نے بشریٰ بی بی کی نئی آڈیو لیک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دھوکے بازوں اور چوروں کا ایک انتہائی تربیت یافتہ گروہ ہے‘ ۔
