تازہ تر ین

عمران خان کا آج اہم خطاب، دونوں وزراء اعلیٰ پرویز الہیٰ اور محمود خان ساتھ بیٹھیں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان آج شام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اہم خطاب کے موقع پر ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے زمان پارک میں ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو خطاب میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی جسے چودھری پرویز الہیٰ نے قبول کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اہم خطاب کے موقع ہر عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔ چودھری پرویز الہیٰ شام 7 بجے دوبارہ زمان پارک پہنچیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی عمران خان کے خطاب کے دوران ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain