تازہ تر ین

پنجاب اور کے پی اسمبلی کا بچنا بہت مشکل ہے: پی ٹی آئی قیادت

لاہور: (ویب ڈیسک) اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر تحریک انصاف کی سینیئر قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے عمران خان کے فیصلے کی حتمی منظوری دے دی۔
اجلاس کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسمبلیوں تحلیل کرنے کا مکمل اختیار دے دیا گیا۔ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی کا بچنا بہت مشکل ہے، قوی امکان ہے کہ عمران خان آج اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain