تازہ تر ین

بھارت ہماری شرافت کوکمزوری نہ سمجھے: شازیہ مری

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کا مقدمہ لڑ رہےہیں اور بھارت ہماری شرافت کوکمزوری نہ سمجھے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ملک کےخلاف ہونے والی سازشوں کا سب نے مل کرمقابلہ کرنا ہے۔ نریندرمودی گاندھی کومارنے والوں کا پیروکارہیں، آہستہ آہستہ مودی کی انتہا پسندی بے نقاب ہورہی ہے، مودی کا بڑا گھناؤنا چہرہ ہے، بی جے پی سرکاربھارت کی نمائندہ جماعت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے،مسلمانوں کودہشت گردی کےساتھ جوڑنا افسوس ناک ہے، آج تک کشمیرکےحوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل نہیں ہوا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان نےسب سے زیادہ دہشت گردی کا سامنا کیا، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت ظلم کررہا ہے، بھارت میں بلاول بھٹوکےبیان پرمظاہرے ہورہے ہیں، کل پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی سپورٹ میں ہرضلع سے ریلی نکالی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain