لاہور: (ویب ڈیسک) کلر کہار کے قریب موٹر وے پر کنٹینر الٹنے سے آگ لگ گئی ،کنٹینر پر پرچون کا سامان موجود تھا ۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق کلر کہار کے قریب موٹر وے پر کنٹینر بریک فیل ہونے کے باعث الٹا ، کنٹینر کے الٹتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی ، موٹر وے پولیس کی بھاری نفری نے واٹر باؤزر کے ذریعے آگ پر قابو پایا ۔
ترجمان کے مطابق موٹر وے پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے ۔
