تازہ تر ین

لگتا ہے انہیں فیس سیونگ چاہیے لیکن ہم کوئی غیر آئینی کام نہیں کریں گے: قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑ دیں گے اور قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔
لبرٹی چوک کے جلسے کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان موجود تھے۔
عمران خان کے اس اعلان پر رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دینے کی کیا ضرورت ہے؟ آج ہی توڑ دیں،جو ہفتے بعد اسمبلیاں توڑنی ہیں وہ آج توڑ دیں،لگتا ہے ان کو کوئی فیس سیونگ چاہیے لیکن ہم کوئی کام آئین اور قانون کیخلاف نہیں کریں گے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اِن کی حکومتیں نہیں رہیں گی تو خان صاحب کو پتا لگ جائے گا، پرویز الہیٰ کے پاس واحد آپشن پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرنا ہے، پرویز الہیٰ ماہرکھلاڑی ہیں وہ کوشش کریں گے کہ عمران خان کو کسی بات پر قائل کرسکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain