تازہ تر ین

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں محلاتی سازشوں کی پیداوار ہیں: عمر سرفراز چیمہ

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق گورنر اور مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل سب جماعتیں محلاتی سازشوں کی پیداوار ہیں، 13 جماعتی کرپٹ ٹولے کو پہلی مرتبہ عوامی حمایت کے حامل لیڈر سے پالا پڑا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم ٹولے کے اوسان خطا ہو چکے ہیں، پی ڈی ایم میں شامل سب جماعتیں محلاتی سازشوں کی پیداوار ہیں۔
مشیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی انتخابات سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں، 13 جماعتی کرپٹ ٹولے کو پہلی مرتبہ عوامی حمایت کے حامل لیڈر عمران خان سے پالا پڑا ہے، پہلی مرتبہ عمران خان نے پی ڈی ایم ٹولے کی باری باری کے اقتدار کے کھیل کا پردہ فاش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain