تازہ تر ین

تیونس : اپوزیشن کا بائیکاٹ ، انتخابات کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم ریکارڈ

تیونس : (ویب ڈیسک) تیونس میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ کے باعث 9 فیصد سے بھی کم ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے پارلیمانی انتخابات میں ہفتے کے روز ریکارڈ کم ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا کیونکہ زیادہ تر سیاسی جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور اسے صدر قیس سعید کے ایک آدمی کی حکمرانی کے نظریہ کی تکمیل کیلئے اٹھایا گیا اقدام قرار دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات میں ٹرن آوٹ صرف 8.8 فیصد رہا اور 8 لاکھ تین ہزار افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
دوسری جانب تیونس کے صدر قیس سعید نے پولنگ ڈے کو ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے تیونس کے باشندوں پر زور دیا کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
قیس سعید کا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہنا تھا کہ یہ تمام معیارات کے لحاظ سے ایک تاریخی دن ہے، تمام رکاوٹوں کے باوجود انتخابات کی تاریخ کا تعین اور احترام کیا گیا۔
خیال رہے کہ انتخابات میں ایک ہزار 58 امیدوار پارلیمنٹ کی161 نشستوں کے لیے مقابلہ کررہے ہیں جبکہ امیدواروں میں صرف 120 خواتین ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain