تازہ تر ین

ن لیگ کا پیچھا کرینگے ،عوامی عدالت سے فرار نہیں ہونے دینگے : فواد چوہدری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پیچھا کریں گے، عوام کی عدالت سے فرار نہیں ہونے دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے خود یا الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈریہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے ن لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیار ہے، اس حق کو تسلیم کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain