تازہ تر ین

فیصل آباد : تیز رفتار کار کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) سمندری میں تیز رفتار کار گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سمندری کے نزدیک 210 چک میں تیزرفتارکار نے گنے کی ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ کار سوار 50 سالہ ناصرہ بی بی اور 20 سالہ احسن موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 11 سالہ اسماعیل اور 5 سالہ ابراہیم زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال سمندری منتقل کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain