تازہ تر ین

لاہور سے کراچی جانےوالی ٹرین کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے قریب کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں ٹرین کا انجن اور 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی جانے والی پاک بزنس ٹرین کو حادثہ جیا بگا کے قریب پیش آیا جس میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور ریلوے آپریشن جزوی طور پر معطل کردیا گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ ایک رکشا ڈرائیور نے غیر قانونی طورپر ریلوے ٹریک عبور کرنےکی کوشش کی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریلوے حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain