تازہ تر ین

عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے: وفاقی وزیر احسن اقبال

تلہ گنگ: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، آزاد کشمیر کا الیکشن 70 فیصد اپوزیشن نے جیتا، پنجاب الیکشن میں ہر حلقے میں تمہاری ضمانتیں ضبط کرائیں گے، مہنگائی کے جن کوعمران نیازی بوتل سےنکال کرگیا تھا۔
تلہ گنگ میں ورکرزکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ایک فراڈ کا نام ہے، انہوں نے شہزاد اکبر کے ساتھ مل کر برطانیہ کے اخبار میں شہبازشریف کےخلاف جھوٹی خبرچلوائی، ڈیلی میل نے اس خبرپرمعافی مانگی، فنانشل ٹائمز نے خبرشائع کی عمران خان نےشوکت خانم کےپیسے کوالیکشن میں استعمال کیا، شوکت خانم کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام توشہ خانہ سے گھڑی چوری کرنا ہے، عمران خان نےاپنے منہ پرایمانداری کا بڑا میک اپ کیا تھا، دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جس کےتحفے بیچ کرنہ کھائے ہوں، اگر توشہ خانہ کے تحائف چوری کے نہیں تھے تو فوٹو لینے سے کیوں ڈر رہے تھے، عمران خان نےمیرے خلاف جلسوں میں ڈاکو کے نعرے لگوائے، میرے مقدمے کو ہائی کورٹ نے ردی کی ٹوکری میں اٹھا کر پھینک دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چکوال کے عوام نوازشریف سے محبت کرتے ہیں، نوازشریف تقریروں پرنہیں خدمت پر یقین رکھتا ہے، پاکستان کے عوام جانتے ہیں ترقی کا نام نوازشریف ہے، پنجاب میں حمزہ شہباز نے منصوبے شروع کیے، عمران نیازی نے ملک کا حشرکر کے ہمارے حوالےکیا، چارسال عمران خان نے پنجاب میں عثمان بزدارکومسلط رکھا، عثمان بزدارکا کوئی ایک منصوبہ بتادیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain