تازہ تر ین

انتخابات کرانا ہمارا کام نہیں تاہم ہم تیار ہیں، کامیابی ملے گی، اسحاق ڈار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا ہمارا کام نہیں تاہم انتخابات جب بھی ہوں اس کے لیے ہم تیار ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر موجودہ سیاسی صورتحال دیکھ رہا ہوں جبکہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور آصف زرداری چودھری شجاعت حسین سے ملنے گئے تھے۔
انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو 90 روز کے اندر انتخابات ہو سکتے ہیں اور حکومت کا کام فنڈز جاری کرنا ہے انتخابات کرانا نہیں تاہم آئندہ انتخابات مردم شماری کے بعد ہی ہوں گے جس کے لیے حکومت فنڈز جاری کر چکی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے ہم تیار ہیں اور امید ہے کہ ہمیں الیکشن میں کامیابی ملے گی۔ چیف الیکشن کمشنر اپنا آئینی کردار ادا کریں گے اور انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے گا تو ہم بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی نے صاف صاف بتا دیا کہ جنرل باجوہ پر بات کریں گے تو ہم جواب دیں گے۔ جمعے میں 3 روز باقی اور دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ایوان صدر کا دورہ کیا اور جب صدرعارف علوی سے ملاقات ہو تو باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے جبکہ نواز شریف کی وطن واپسی میڈیکل کلیئرنس سے مشروط ہے۔ 40 ماہ کی اقتصادی تباہی کو 5 سے 6 ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے تاہم پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کو گفتگو میں محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل تجزیہ کار بن کر کافی باتیں کہتے ہیں جو نہیں ہونی چاہیئیں۔ میں کسی کی بات کا جواب نہیں دیتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain