اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن پیشگوئیوں سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔
عمران خان کے بیان پر رد عمل میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتخابات کی مارچ اور اپریل 2024 کی پیشگوئی کی ہے؟ ڈیل تو آپ جنرل باجوہ سے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے ڈیل تو آپ ایف آئی کے ڈی جی سے کرنا چاہتے تھے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کر کے کی، ڈیل تو آپ نے نیب کے چئیرمین سے بھی کی۔
