تازہ تر ین

عدالت سے پرویز الٰہی کی بحال کے بعد شہباز گِل واپس اسپتال پہنچ گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل واپس سروسز اسپتال پہنچ گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد گرفتاری کے ڈر سے شہباز گِل اسپتال سے غائب ہوئے تھے۔
شہباز گل کے اسپتال سے غائب ہونے پر رجسٹرار نے ایم ایس کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بحال کرنے کے فیصلے کے بعد شہباز گل واپس اسپتال پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل اب سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہیں، انہیں گزشتہ روز پرائیویٹ آرتھوپیڈک کے پاس معائنے کیلئے لے جایا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain