تازہ تر ین

دھند کے باعث لاہور سے تمام موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بندکر دیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) دھند کے باعث لاہور سے تمام موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بندکر دیا گیا، ترجمان موٹر وے پولیس نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی دی ۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے ، لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے ، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہے ۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم فور فیصل آباد سے عبدالحکیم ، ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے موٹر وے پولیس کی جانب سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی گئی ۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، لاہور : روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے مزید کہا کہ مسافر موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain