اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ ملک کو مستحکم کرنے اور بحران سے نکالنےکے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان پاک سرمین پارٹی کے مطابق چیئرمین مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نےکراچی میں امن کو قائم کرنےکے لیے را کے نیٹ ورک کو توڑا ہے،کراچی میں اتنی صلاحیت ہےکہ پورے پاکستان کی معیشت کو سنبھال کر درست ٹریک پر گامزن کرسکتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے شک کراچی مستحکم ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔