وزیراعظم شہباز شریف نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آج دن دو بجے وزیراعظم آفس قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں وفاقی وزراء اور تینوں سروسز چیفس شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ سکیورٹی کے ادارے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی، 4 نہتے افراد کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کے مظالم میں کمی نہ آ سکی۔ ضلع بارہمولہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران چار نہتے افراد کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ اتوار کو بھارتی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 4 کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پارسوانی میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی فوج کےغاصبانہ قبضے اور نہتے کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے خلاف اتوار کو نریندر مودی کی آمد پر مکمل طورپر ہڑتال کی جائے گی۔

فاسٹ بالر محمد حسنین نے بالنگ ایکشن تبدیل کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین نے بالنگ ایکشن تبدیل کرلیا۔ نوجوان فاسٹ بالر نے بالنگ ایکشن میں خامی پر قابو پاتے ہوئے سخت محنت کی اور ایکشن کو درست بنایا ہے جس کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ان کی واپسی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حسنین نے بالنگ ایکشن کو درست بنانے کیلئے نیشنل پائی پرفارمنس سنٹر میں عمر رشید کی نگرانی میں مکمل کیا ہے ۔مقامی لیبارٹری میں کیے گئے ٹیسٹوں کے بعد اب حسنین کا بالنگ ایکشن 15 ڈگری کے اندر ہے ، پی سی بی اب باضابطہ طور پر آئی سی سی سے نظرثانی کی درخواست کرے گا۔ حسنین کا بالنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے ایک میچ کے دوران مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔ 21 سالہ فاسٹ بالر اپنے کرکٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ کھیل رہے تھے ۔محمد حسنین کا بالنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے باعث انہیں پی ایس ایل کے بقیہ میچوں سے ہٹادیا گیا تھا۔

کورونا کی پانچویں لہر میں مسلسل کمی، مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد پر آگئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ تین سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 669 ہوگئی۔ این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 857، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 694، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 422، بلوچستان میں 35 ہزار 483، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 737، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 168 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہوئے۔

’پیسے لے کر آجاؤ ورنہ بیٹی کو آگے بیچ دیں گے‘ دعا زہرہ کے والدین آبدیدہ

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے الفلاح سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دعا زہرہ کے والدین بیٹی کی بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
دعا زہرہ کے والدین نے تفصیلات سے آگاہ کیا، واضح رہے کہ بچی چھ دن سے لاپتا ہے اور پولیس تاحال بازیاب نہیں کرواسکی ہے۔
بچی کے والد نے بتایا کہ اغوا کاروں کے واٹس ایپ میسجز آئے جس میں ان کی جانب سے رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
دعا کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان متعدد بار فون کیے لیکن وہ فون نہیں اٹھا رہے بس میسج کا جواب دے رہے ہیں، اغوا کاروں کی جانب سے 25 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔
دعا کے والد کا کہنا تھا کہ دوپہر ساڑھے 12 بجے کے وقت بیٹی کچرا رکھنے نیچے گئی اور پھر واپس نہ آئی، پولیس کے پاس گئے تو تین دن تک پولیس نے کچھ نہیں کیا جب جے ڈی سی کے پاس گئے تو پولیس حرکت میں آئی۔
جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے کہا کہ ان کے والد کو اغوا کاروں کے میسچ آئے جس میں کہا گیا کہ فلاں گوٹھ میں آجاؤ ورنہ تمہاری بیٹی اس سے اچھے پیسوں میں آگے بیچ دیں گے۔
بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچی کو پاگلوں کی طرح ڈھونڈتے رہے لیکن کہیں نہ ملی، آج چھ دن ہوگئے تو بچی کا کچھ پتا نہیں ہے، پتا نہیں میری بیٹی کس حال میں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے مجھے میری بچی زندہ چاہیے زینب کی طرح مردہ نہیں چاہیے، میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ دعا کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔

برطانوی وزیراعظم 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، دوطرفہ تجارتی معاہدے کا امکان

احمدآباد: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارت کے 2 روزہ دورے پر بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارتی وزیراعظم مودی سے کل نئی دلی میں ملاقات کریں گے۔
برطانوی وزیراعظم کےدفترسے جاری بیان کےمطابق بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں اسٹریٹجک دفاع،سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر بات ہوگی جبکہ بورس جانسن آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت میں پیشرفت پر بھی زور دیں گے۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دورہ بھارت کے دوران 1.3 بلین ڈالرز سے زیادہ کے دو طرفہ سرمایہ کاری کے سودےطے پائیں گے جس سے برطانیہ میں تقریباً 11 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارتی شہریوں کے لیے زیادہ ہنر مند ویزے دینے کی حمایت کی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کو تیز کرنے کی کوشش کی جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق بورس جانسن پہلے برطانوی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے بھارتی ریاست گجرات کا دورہ کیا۔
اس کے علاوہ بورس جانسن نے احمد آباد کے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھاگے والا چرخہ بھی چلایا۔

اسٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس جا چکا، قانون کو ریورس کریں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے کیونکہ اسٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کیا ۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ریٹائر ہونے والے ہیں ، ان کی خدمات مزید درکار نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ جب اسٹیٹ بینک کا قانون پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا تو اس وقت ایوان میں کھڑے ہو کر خواجہ محمد آصف نے اس کی سخت مخالفت کی تھی اور پارلیمنٹ سے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک قانون اور منی بجٹ پاس نہ کرے۔

Essay Writing Service At 9 US dollars

For this purpose, we hire professionals that may assist. We can provide you with a paper formatted in APA, MLA, Chicago/Turabian, or Harvard type. Furthermore, you ought to not fear if you did not discover the fashion you want here.

Thousands of students have already been in a position to expertise all the advantages of working with a professional firm. Master Papers essay writer service is delivered to you by actual human writers, legit Master?s and Ph. D. Graduates. We neither re-sell old content material nor copy-and-paste papers from the web. We write our personal papers from scratch where every paper is unique even when https://literatureessaysamples.com/ a topic is the same coming from different prospects. If both of them order papers on our website, they’ll get to work with two totally http://asu.edu different writers who will contribute to two totally different papers that may by no means be the identical. Each paper that we do is one-of-a-kind, custom-written from scratch, which has been a part of our working ethics since 2004.

These companies may be true lifesavers and release some time so that you just can focus your power on other essential objectives. The order process is type of simple, as you only need to fill out the order form along with your project particulars. After you order, their assist staff might be obtainable 24/7, able to answer any questions or issues you might have. It’s simple to hire our providers at PapersOwl, as you merely have to pay for your essay, and we will get it done for you.

We have bonuses, a Referral Program, a Loyalty Program, and head-spinning discounts in addition to our low costs. It signifies that no monetary restrictions will stand in your means everytime you need professional writing help. Check our pricing policy to find out more – we wager that you’ll raise your eyebrows and rush to position an order on the same moment. Also, some bonuses come with your essay/term/research papers; further free plagiarism reports, formatting, and extra. Before your college paper is delivered, it?s double-checked to discover out the quality and to verify it https://literatureessaysamples.com/category/siddhartha/ is plagiarism-free.

If you select this selection, your order shall be assigned to a proficient author with a excessive satisfaction price. The ultimate stage is a face-to-face interview, the place our managers https://literatureessaysamples.com/lust-and-resignation-in-robert-herrick-s-the-vine/ take a look at writers’ delicate skills and find out extra about their personalities. Finally, we ask them to put in writing a small essay on a required topic. They solely have 30 minutes to complete the duty, and the topic isn’t revealed in advance. Or, possibly, the state of affairs is truly extreme, and also you want your paper for today? No worries – we are ready to compose a successful assignment in as little as three hours.

That is why numerous students require help from an expert essay writing service daily. Writing essays, abstracts and scientific papers also falls into this category and can be carried out by another individual. In order to use this service, the client needs to ask the professor in regards to the topic of the text, special design preferences, fonts and key phrases. Then the individual contacts the essay writing web site, the place https://literatureessaysamples.com/the-betrayal-of-trust-in-great-expectations-a-novel-by-charles-dickens/ the managers tell him about the particulars of cooperation. You agree on a certain quantity that you’re prepared to offer for the work of a professional writer.

Steer clear from such services because good provides are elsewhere. Failed deadlines could end in a major GPA drop. Our writers, editors, help workers, and managers do their best to deliver papers in the shortest potential time. Thanks to this, you could get the task inside three hours, which is the shortest time frame obtainable in our service. Ask if direct contact with an internet essay author is feasible.

For example, on Trustpilot, most of testimonials are from genuine prospects and employees. Still, firms typically contact shoppers to take away adverse feedback for money. Many individuals agree, so you can?t totally belief this web site. Also, on Sitejabber, most of suggestions is unfavorable, which is rather suspicious. This site usually writes fake adverse testimonials and removes them solely when firms pay them to do it. First of all, they’re very helpful as they can provide you essay concepts and allow you to study to format.

Grade Miners essay writing service wishes to unravel your tutorial urgencies quick. So there?s 24/7 consumer support on standby, just in case you have any queries. Whether you?re in search of the most effective essay writers to write down that high-quality educational paper or looking to seize a model essay to information you, look no further. To rent an essay writer with 99papers, as they claim, is as simple and fast as 1-2-3. ?My acquaintance with EssayFactory started a few years again when I was reviewing opportunities to rent an essay writer within the UK.

It proves that this firm strives to keep you protected. It?s value belonging in the prime record of best essay services evaluations also primarily based on perspective and respect. Additional benefits include free revisions and refunds. Research paper website?s main objective is to help their readers. That is why we offer college students with unbiased, free, and honest feedback. We make use of finest consultants who can write best analysis paper writing providers critiques from an unbiased perspective.

عمران خان نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز حکومت تسلیم ہے نہ دھمکی آمیز خط پر اس کا کمیشن، دھاندلی کی طرح اس معاملے کی بھی کھلی سماعت مانیں گے، تمام فیصلے ہمارے خلاف دینے والے چیف الیکشن کمشنر کو ن لیگ میں عہد ہ دے دو، بطور وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، پاکستانی میر صادق اور میر جعفر سے مل کر سازش کی گئی، امپورٹڈ حکومت کسی صورت قبول نہیں کریں گے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا، دنیا کہہ رہی تھی پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہو جائے گا، تھری اسٹوجز کے ساتھ مل کر سازش کی گئی، سامراج کے جوتے پالش کرنے والوں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اللہ تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں، لاہور کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں وہ کم ہے، مجھے پتہ تھا کہ لاہور مجھے مایوس نہیں کرے گا، میں نے کبھی اتنے بڑے جلسے کے سامنے خطاب نہیں کیا، یہ اللہ کا خاص کرم ہوتا ہے کہ قوم جاگ جائے، میرے ماں باپ ایک غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے، میرے ماں باپ نے پاکستان کی تحریک میں شرکت کی تھی، مجھے بچپن سے بتایا گیا کہ تم خوش قسمت ہو جو آزاد ملک میں پیدا ہوئے ہو، میرے ماں باپ نے مجھے کہا کہ آپ خوش قسمت ہو کہ آزادملک میں پیدا ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انہوں نے ہماری حکومت کو نشانہ بنایا، کیا عمران خان نے لندن میں فلیٹ لیے، کوئی فیکٹریاں لگائیں، میرے پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے توشہ خانہ سے کوئی چیزیں لیں، دنیا کہہ رہی تھی پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہو جائے گا تب ہماری حکومت کو سازش سے گرادیا، نوازشریف، بے نظیر کی حکومت جب بھی گری کرپشن کی وجہ سے گری، مجھ پر توشہ خانہ کیس کا الزام لگایا جا رہا ہے، وزیراعظم، وزرا کو جو بھی تحفہ ملتا ہے وہ توشہ خانہ میں جاتا ہے، ان کے زمانے میں یہ 15 فیصد دے کر تحفہ لے لیتے تھے، ہماری حکومت نے 50 فیصد دے کر تحفے خریدے، میں نے جو بھی تحائف خریدے وہ ریکارڈ پر ہیں، میں اپنا خرچ خود اٹھاتا ہوں، توشہ خانہ کے پیسوں سے میں نے سڑکوں کو ٹھیک کیا، میرا کوئی کیمپ آفس نہیں تھا، اپنے گھر کی دیوار بنانے کے لیے میں نے حکومت سے پیسہ نہیں لیا تھا، پروپیگنڈا کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں مجھ سے کم پیسہ کسی وزیراعظم نے خرچ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ غلامی قبول کرنی ہے نا یہ امپورٹڈ حکومت قبول کرنی ہے، اب سب کو پتہ چلا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے، باہر مسلط ہونے والی حکومت سلیکٹڈ ہوتی ہے، میں آج لائحہ عمل دوں گا کہ کسی صورت اس حکومت کو قبول نہیں کرونگا، غلاموں اور کرپٹ ترین لوگوں کو کبھی قبول نہیں کروں گا، جوتے پالش کرنے والا آج ہم پر مسلط ہے، جب سے وزیراعظم بنا یہ کوشش تھی کہ ہماری آزاد خارجہ پالیسی بنے، ایسی خارجہ پالیسی جس کے تحت تمام فیصلے اپنے لوگوں کے مفاد کیلئے ہوں، یہ لوگ پاکستانیوں کو حکم دیتے تھے، ایک ٹیلیفون پر ساری باتیں منوا لیتے تھے، ان لوگوں کو یہ بات پسند نہیں آئی، میں اپنی قوم کیلئے فیصلے کرتا ہوں، غلامی کو قبول نہیں کریں گے، عالمی سطح پر اسلامو فوبیا اور گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھائی۔
سابق وزیراعظم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں گیس ختم ہورہی تھی، روس سے گیس معاہدہ کرنا تھا، پٹرول اور ڈیزل کو ہم کم قیمت پر بیچ سکتے تھے، روس جانے کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا تھا، روس سے ہمیں گندم بھی 30 فیصد کم قیمت پر مل رہی تھی، روس اس لیے گیا تھا اس سے میری عوام کو فائدہ ہونا تھا، مہنگائی میں کمی آنی تھی، ہمیں روس سے 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنی تھی وہ بھی کم قیمت پر مل رہی تھی، ہندوستان امریکا کا قریبی اتحادی ہے، امریکا نے اسے بھی منع کیا کہ تیل نہ خریدو جس پر اس نے انکار کر دیا، چین سے تعلق بھی پسند نہیں آیا اور باہر سے سازش ہونی شروع ہوئی، ہندوستان کی خارجہ پالیسی اپنے لوگوں کیلئے ہے، یہ سازش کبھی مکمل نہیں ہو سکتی جب تک ملک کے اندر میر جعفر اور میر صادق نہ بیٹھے ہوں، یہاں بھی میر صادق اور میر جعفر بیٹھے ہوئے تھے جنہوں نے بیرونی سازش میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ کیا، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، سب سے بہترین کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت کی تھی، ہمارے دور حکومت میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالر بھیجے، ہم نے ملکی تاریخ میں ٹیکس کی مد میں سب سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا، سارے برصغیر میں پاکستان میں سب سے کم بے روزگاری تھی، ہم نے کورونا کے دوران بہترین حکمت عملی اختیار کی، کورونا کے دوران ہم نے اپنا ملک بھی بچایا اور اپنی معیشت بھی بچائی، شوگر مافیا کسانوں کو پوری قیمت نہیں دیتا تھا، ہم نے شوگر مافیا کا مقابلہ کیا اور کسانوں کو پیسے دلوائے، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 5 فصلوں کی پیداوار پچھلے سال ہم نے کی، دنیا کہہ رہی تھی ہماری معیشت درست راستے پر نکل پڑی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی، مشرف نے ایک فون پر گھٹنے ٹیک دیئے، ہر فورم پر کہا یہ ہماری جنگ نہیں، مجھے طالبان خان کہا گیا، فارن پالیسی اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے بنائی جاتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، جنگ سے 100 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا، کبھی کوئی کمیشن بنا؟ جب انٹرویو میں مجھ سے اڈے دینے کا پوچھا تو میں نے’ابسولیٹلی ناٹ‘ کہا، میرا جینا مرنا پاکستان ہے، امریکا کے لیے کیوں اپنے لوگوں کو قربان کروں؟ امریکا کو چیری بلاسم بوٹ پالش کرنے والے چاہئیں تھے، شہباز شریف کہتا ہے ہم غلام ہیں آپ کے جوتے پالش کریں گے، کبھی اس لیڈر کو ووٹ نہ دینا جن کی جائیدادیں باہر ہوں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ کبھی سامراج کا پریشر برداشت نہیں کرسکتے، ان کو اس طرح کے کرپٹ غلام پسند ہوتے ہیں، پاکستان میں 400 ڈرون حملے ہوئے، جس ملک کے لیے ہم جنگ لڑ رہے تھے وہی ڈرون حملے کر رہا تھا، ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، ڈرون حملوں کے خلاف ایک دفعہ نواز شریف نے مذمت نہیں کی تھی، ڈرون حملوں کے خلاف میں نے ہر جگہ احتجاج کیا، باہر سے سازش پلان ہوئی اور اندر میر جعفر بیٹھے ہوئے تھے، ہمارے سفیر کو امریکی آفیشل کہتا اگر تم نے عمران خان کو عدم اعتماد میں نہ ہرایا تو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، عدم اعتماد آنے سے پہلے ہی امریکی آفیشل کو پتا تھا، کہتا ہے اگر عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، کیا یہ جرم تھا روس گیا اور اڈے دینے سے انکار کیا؟، کبھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میں تھا اور سفیر کو میسج دیا گیا، اگلے دن عدم اعتماد اسمبلی میں لے آتے ہیں، سندھ ہاؤس میں 20، 20 کروڑ میں ضمیر بکنے شروع ہو جاتے ہیں، مونس الہیٰ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں باقی سب چلے گئے، بکرا عید کی طرح ان کی بولیاں لگیں، سندھ ہاؤس میں بند کیا گیا، بڑے ادب سے عدالتوں سے پوچھتا ہوں کیا بولیاں لگانا یہ آئین وقانون کے خلاف نہیں ہے؟۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ووٹ دو یا نہ دو خدا کے واسطے کبھی ضمیر فروشوں کو ووٹ نہ دینا، ضمیر فروشوں کو کسی بھی حلقے میں جیتنے نہ دینا، اگر ضمیر فروش کو جیتنے دیا تو ملک سے غداری کریں گے؟ عدالتیں بھی رات بارہ بجے کھل جاتی ہیں؟ میرے دونوں اسپیکر اسد قیصر، قاسم سوری ہیرو ہیں، آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے، 30 سال سے ملک لوٹنے والے ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کیا گیا، مغرب میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ضمانت والے شخص کو کوئی چپڑاسی بنا دے، پاکستان میں ایسے شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا، اس کے بیٹے کو چیف منسٹر بنا دیا گیا، چیری بلاسم نے کہا تھا زرداری کا پیٹ پھاڑوں گا؟ نوازشریف نے دو دفعہ آصف زرداری کو جیل میں ڈالا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ زرداری، نواز شریف مل کر فضل الرحمان کو ڈیزل کہتے تھے، اس سے زیادہ ملک پر کیا ظلم ہوگا تھری اسٹوجز کو مسلط کیا گیا، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا، کبھی ان کو تسلیم نہیں کرونگا، اندازہ نہیں انہوں نے پاکستان پر بہت بڑا ظلم کیا، ایسا کام تو پاکستان پر کوئی ایٹم بم بھی نہیں کرسکتا، پاکستان کیوں عظیم ملک نہیں بن سکا؟ وہ قومیں برباد جو چھوٹے چوروں کو جیل اور بڑے ڈاکوؤں کو نہ پکڑے، شہباز شریف اور اس کے بیٹے کے خلاف 40 ارب کے کرپشن کے کیسز ہیں، ایسے شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا، ایف آئی اے افسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہباز شریف کا بیٹا سلمان شہباز، داماد، نوازشریف کے دونوں بیٹے بھاگ گئے، اسحاق ڈار وزیراعظم کے طیارے میں بیٹھ کر بھاگ گیا، ایسے لوگوں کو ملک پر مسلط کیا جارہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کونسا گورنمنٹ افسر ان کے خلاف ایکشن لے گا؟ اس نے سب سے پہلے کیسز پکڑنے والے افسر کو فارغ کیا، عدلیہ سے پوچھتا ہوں کیا ان افسران کی حفاظت آپ کا کام نہیں؟ ساڑھے تین سال حکومت میں کوشش کرتا رہا ان کے کیسز آگے بڑھے، زرداری کے اومنی گروپ کے خلاف اربوں کے کیسز ہیں، اومنی گروپ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے لیکن کچھ نہیں ہوتا، نیب میرے نیچے نہیں، عدلیہ آزاد میرے ہاتھ میں کیا تھا؟ یہ المیہ ہے جن کے خلاف کیسز وہ وزیراعظم، وزرا بن گئے، پاکستانیوں کوئی قوم یہ برداشت نہیں کر سکتی، جب تک زندہ ہوں ناانصافی اور ظلم کا مقابلہ کرتا رہونگا۔
سابق وزیراعظم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقت ور لوگوں کو ہمارا انصاف کا نظام نہیں پکڑ سکتا، بڑا چور، منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر بھیجتا ہے، بڑے چور کی چوری کی وجہ سے ملک کو زیادہ نقصان ہوتا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہرسال اربوں ڈالر پاکستان سے چوری کیا جاتا ہے، آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر قرض لیتے ہیں اورغلامی کرنا پڑتی ہے، یہ ہے حقیقی آزادی کی جنگ سب تیار ہوجاؤ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے میر جعفر کی حکومت مراسلے کے اوپر کمیشن بنائے گی، شہباز شریف فیملیز جتنا کوئی دنیا میں جھوٹا اور کرپٹ نہیں، شہباز شریف ہم تمہارا کمیشن نہیں مانیں گے، چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں مراسلے پر کھلی سماعت ہو، شہباز شریف نے نواز شریف کی عدالت میں ضمانت دی تھی، پاناما انکشافات کے دوران نواز شریف نے کہا یہ ہے دستاویزات، نواز شریف کے سارے دستاویزات جعلی نکلے، مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ بھی جعلی نکلی، لاہور میں انہوں نے ایل ڈی اے میں لوٹ مار کی ، جس طرح دھاندلی کی طرح اوپن ہیرنگ ہوئی وہ مانیں گے، چیف الیکشن کمشنر کو (ن) لیگ کے اندر کوئی عہدہ دے دو، چیف الیکشن کمشنر سارے فیصلے ہمارے خلاف دے رہا ہے، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کے فنڈنگ کیس کو اکٹھا سنا جائے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، اگر ہمت ہے تو تینوں پارٹیوں کا اکٹھے کیس چلاؤ۔
انہوں نے کہا کہ ان کو شرم نہیں آتی کیا مولانا، زرداری، شہباز شریف کے علاوہ پارٹی میں کوئی اور اوپر نہیں آسکتا، بلاول بچے کے سامنے سب جھکے ہوتے ہیں، نوازشریف اوباما سے پرچیاں پکڑ کر ملا تھا کانپیں ٹانگ رہی تھی، دوسری طرف مریم نواز اقتدارکے لیے تیار بیٹھی ہیں، ان سب جماعتوں کے رشتہ دار تیار بیٹھے ہیں، ان میں چوری کرنے کے علاوہ کوئی صلاحیت نہیں۔
عمران خان نے علامہ اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال جیسے شخص صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ہم سب کو کلمے کا معنی اچھی طرح سمجھنا ہوگا، مولانا رومی نے کہا اللہ نے تمہیں پر دیئے کیوں چیونٹیوں کی طرح رینگ رہے ہو، پرواز میں کوتاہی تب آتی ہے جب انسان غلامی کرتا ہے، صرف ایک آزاد انسان بڑے کام کر سکتا ہے، شہباز شریف کہتا ہے ہم غلام ہیں، تم پیسے کے غلام ہو قوم آزاد ہے، دوسرا کہتا ہے ہم امریکا کی لائف سپورٹ مشین پر ہیں شرم کرو، شرم کرو تم نے 22 کروڑ لوگوں کوغلام کہا، میں آج آپ کو آزاد کرنے آیا ہوں، ہم نے اقبال کا شاہین بننا ہے کسی صورت جھکنا نہیں، پاکستانیوں اپنا مقام سمجھو۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا، پاکستانیوں فیصلہ کر لو، اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، جس دن کلمے کا مطلب سمجھ لیا غلامی کی زنجیریں ٹوٹ جائیں گی، چور، ڈاکو، پیسے کے غلام اقتدار میں بیٹھے رہے تو ملک کبھی آگے اور فارن پالیسی آزاد نہیں رہے گی، بھٹو کو اندر کے میر جعفروں نے سازش کر کے پھانسی دلوائی تھی، نوازشریف دور میں رمزی یوسف، ایمل کانسی کو امریکا کے حوالے کیا گیا، شرم کرو 22 کروڑ لوگوں کوغلام بنا دیا،ہمارے 80 ہزار لوگ کیوں مارے گئے، اسامہ بن لادن کو پاکستان میں ختم کیا گیا تین دن کوئی بولا نہیں، امریکی کہتے ہیں زرداری نے مذمت کے بجائے مبارکباد دی، پاکستانیوں یاد رکھنا دنیا کبھی عزت نہیں کرے گی جب تک خود نہیں کریں گے، ہم نے حقیقی آزادی کی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، کان کھول کر سن لو اصل پارٹی تو اب شروع ہوئی ہے۔

ملکہ برطانیہ کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پرخصوصی تصویر جاری

لندن: (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم آج اپنی 96ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
برطانوی ملکہ الزبتھ دوم 21 اپریل 1926کو پیدا ہوئی تھیں، وہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک راج کرنے والی حکمران ہیں، انہوں نے تخت نشینی کی ستر ویں سالگرہ دو ماہ ہی پہلے منائی ہے ۔
96ویں سالگرہ کے موقع پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے شاہی محل پہنچی جہاں انہوں نے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ملاقات کی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں ملکہ کو دو گھوڑوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ تصویر ونڈسر کیسل میں لی گئی تھی، جہاں ملکہ اب زیادہ تر رہتی ہے۔
دوسری جانب ملکہ برطانیہ کے پوتے شہزادہ ولیم نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور مرحوم شہزادہ فلپ کے ہمراہ ان کی تصویر شیئر کی۔
اس کے علاوہ شاہی خاندان نے سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ 1928 کی دو سالہ شہزادی الزبتھ کی تصویر بھی ٹوئٹ کی۔