تازہ تر ین

’پیسے لے کر آجاؤ ورنہ بیٹی کو آگے بیچ دیں گے‘ دعا زہرہ کے والدین آبدیدہ

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے الفلاح سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دعا زہرہ کے والدین بیٹی کی بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
دعا زہرہ کے والدین نے تفصیلات سے آگاہ کیا، واضح رہے کہ بچی چھ دن سے لاپتا ہے اور پولیس تاحال بازیاب نہیں کرواسکی ہے۔
بچی کے والد نے بتایا کہ اغوا کاروں کے واٹس ایپ میسجز آئے جس میں ان کی جانب سے رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
دعا کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان متعدد بار فون کیے لیکن وہ فون نہیں اٹھا رہے بس میسج کا جواب دے رہے ہیں، اغوا کاروں کی جانب سے 25 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔
دعا کے والد کا کہنا تھا کہ دوپہر ساڑھے 12 بجے کے وقت بیٹی کچرا رکھنے نیچے گئی اور پھر واپس نہ آئی، پولیس کے پاس گئے تو تین دن تک پولیس نے کچھ نہیں کیا جب جے ڈی سی کے پاس گئے تو پولیس حرکت میں آئی۔
جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے کہا کہ ان کے والد کو اغوا کاروں کے میسچ آئے جس میں کہا گیا کہ فلاں گوٹھ میں آجاؤ ورنہ تمہاری بیٹی اس سے اچھے پیسوں میں آگے بیچ دیں گے۔
بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچی کو پاگلوں کی طرح ڈھونڈتے رہے لیکن کہیں نہ ملی، آج چھ دن ہوگئے تو بچی کا کچھ پتا نہیں ہے، پتا نہیں میری بیٹی کس حال میں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے مجھے میری بچی زندہ چاہیے زینب کی طرح مردہ نہیں چاہیے، میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ دعا کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain