Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دے دیا

    By Khabrain Newsجون 14, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ ویسے تو عمران خان نے کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم الائنس کی طرف سے محمود خان اچکزئی اگر چاہیں تو کسی سے بھی مذاکرات کرسکتے ہیں۔

    اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ اگر محمود خان اچکزائی اپوزیشن الائنس (تحریک تحفظ پاکستان) کے پلیٹ فارم سے کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ انکی مرضی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی چیئرمین نے صاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ کسی بھی پارٹی سے کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، بانی چیئرمین ان چوروں سے کسی قسم کی کوئی بات چیت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

    قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ محسن نقوی کا پہلے ٹیکس نمبر ہی نہیں تھا جب وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے تو میڈیا چینل کیسے خرید لیا، یہ بات محسن نقوی سے بھی کوئی پوچھ لے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کی گندم ادھر ہی پڑی ہوئی ہے۔اعظم تارڑ صاحب کہتے ہیں کہ انکوائری کی ضرورت ہی نہیں۔

    عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ میں ایک چھوٹا سا کمرہ دیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ والے جیل میں سہولیات سے آراستہ تھے، بانی تحریک انصاف کی آدھا گھنٹہ بمشکل 6 لوگوں ملاقات کروائی جاتی ہے جبکہ بیٹوں کے ساتھ مہینوں میں کہی ایک بار تھوڑی سے بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات وہ مسلم لیگ ن کا آدمی ہے جبکہ جیل سپرٹنڈنٹ اسد وڑائچ میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہا اس معاملے پر آئی پنجاب کو بھی پارلیمنٹ بلا کر جواب لیا جائے گا۔

    عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کے ٹیکسیشن تفصیلات اب تک ہمیں نہیں بتائی، پی ڈی ایم ٹو حکومت نے ملک کی عوام برباد کر دیا گیا، بجٹ جو پیش کیا گیا اس کی کاپیاں ہی پہلے نہیں دی گئیں، تو ہمیں کیسے پتہ چلتا کہ بجٹ میں کیا کچھ پیش کیا جارہا ہے، ان کے بجٹ میں یہ کونسا طریقہ ہے کہ غریب پر سمز بند کر رہے ہیں، یہ بجٹ لندن پلان کا حصہ ہے عوام کے فائدے کے لئے نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس، ملٹری، ایف سی، سب ریاست کے ٹولز ہیں، ہم سب اسی طرح ریاست کا حصہ ہیں آپ راستہ نہیں روک سکتے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پارٹی قیاد کے خلاف کیسز ختم کیے جائیں جبکہ صنم جاوید، یاسمین راشد سمیت دیگر قائدین کو رہا کیا جائے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جیل سے باہر نکلتے ہیں پی ٹی ائی قائدیں اور کارکن دوبارہ گرفتار ہو جاتے ہیں، جج صاحان کو فیصلے لکھنے سے روکا جاتا ہے، جس ملک میں ائین و قانون کے مطابق فیصلے نہ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرتا۔

    عمر ایوب نے ایس آئی ایف سی کے حوالے سے کہا کہ اب تک نیا بنایا جانے والا ادارہ کتنی سرمایہ کاری پاکستان لایا؟ جب پڑھے لکھے لوگ کسی ادارے میں نہیں ہونگے وہ کیسے ادارہ چلا سکتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.