وزیراعظم سے قطری سفیر کی ملاقات؛ قیادت کا پیغام پہنچایا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر افغانستان میں امن کے فروغ کیلئےکام کرتےرہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف سے قطر کے سفیر شیخ سعودعبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی جس میں سفیر نے وزیر اعظم منتخب ہونے پر قطری قیادت کا مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔
قطری سفیر نے پاکستان کیساتھ تعلقات مزید گہرا کرنےکی قطری خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نےقطری قیادت کے تہنیتی پیغامات پر قطری سفیر کا شکریہ اداکیا۔
وزیراعظم نےتعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر افغانستان میں امن کے فروغ کیلئےکام کرتےرہیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطرخلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ایک بڑی آبادی کا گھر ہے پاکستان اور قطر میں مضبوط بنیادوں پر قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

سوئیڈن: قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف جاری مظاہروں میں شدت، متعدد افرادگرفتار

اسٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) سوئیڈن میں انتہائی دائیں بازو گروپ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے اعلان پر جاری ہنگاموں میں شدت آگئی ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم اور دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں 26 پولیس اہلکار اور 14 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔
پولیس کے مطابق مظاہروں کےدوران نورکوپنگ شہر سے 8 اور لنک کوپنگ سے 18 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ ترین واقعے میں نورکوپنگ شہر میں پولیس کی جانب سے ایک مشتعل ہجوم پرکی گئی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
خیال رہےکہ سوئیڈن میں احتجاج کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند ڈینش نژاد سوئیڈش سیاست دان ریسمس پلودن کی جانب سے قران مجید کے نسخے نذر آتش کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اس سے قبل ریسمس پلودن کی جانب سے اسلام مخالف ریلیاں بھی نکالی گئی تھیں۔
سعودی عرب نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، اس کے علاوہ ایران اور عراق نے معاملے پر سویڈن کے سفارت کاروں کو طلب کیا ہے۔
خیال رہےکہ ریسمس پلودن اور اس کی پارٹی کی جانب سے اس سے قبل بھی اسلام مخالف حرکات کی جاتی رہی ہیں ، 2020 میں ریسمس پلودن نے بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنےکی تقریب کے انعقاد کی کوشش کی تھی جس کے بعد سوئیڈن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

بھارت کی پاکستان میں ہونیوالی ساؤتھ ایشین گیمز کے بیس بال ایونٹ میں شرکت کی تصدیق

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز 2023کے بیس بال ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی۔
بیس بال سافٹ بال فیڈریشن آف انڈیا نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں آئندہ برس ہونے والے گیمز کے بیس بال ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی گئی۔
بیس بال سافٹ بال فیڈریشن آف انڈیا کے سیکرٹری منوج کوہلی نے خط میں لکھا ہے کہ ‘ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور مبارک دیتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ گیمز میں بیس بال کو شامل کیا جائے گا ہم بحیثیت فیڈریشن تصدیق کرتے ہیں کہ ہم ایونٹ میں حصہ لیں گے اس لیے ہمیں باضابطہ طور دعوت نامہ بھیجیں تاکہ ہم ضروری تیاریاں مکمل کرسکیں’۔
واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی پاکستان کرے گا جواگلے سال مارچ میں شروع ہوں گے۔

’بی ایم ڈبلیو گاڑی کا جواب دو‘ فرخ حبیب کا ردعمل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق مریم نواز کے ٹویٹ پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا ردعمل آگیا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے تحائف میرے مرضی نہیں، حساب تو دینا پڑے گا۔
مریم نواز نے لکھا تھا کہ تحفے بھی ریاست کے اور مرضی بھی ریاست کی چلے گی۔
لیگی نائب صدر نے مزید لکھا کہ آنکھیں کھول لو اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی، تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل دونوں ختم ہوگئے اب حساب تو دینا پڑے گا۔
اب پی ٹی آئی رہنما نے ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایم ڈبلیو گاڑی کا جواب دو، بی ایم ڈبلیو گاڑی توشہ خانہ سے معمولی قیمت پر لے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ پر نوازشریف کا فرمان پڑھ لوجو فواد حسن فواد نےجاری کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ توشہ خانہ پر انفارمیشن پبلک کرنے سےمیڈیا ہائپ بنے گی، لکھا گیا بیرون ممالک سے تعلقات خراب ہوسکتے اور ملک کا مفاد خراب ہوگا۔

عمران خان نے توشہ خانہ سے 14 کروڑ مالیت کی چیزیں 3 کروڑ میں خریدیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ کی چوری سب کے سامنے آگئی ہے اور انہوں نے توشہ خانہ سے 14 کروڑ مالیت کی چیزیں تین کروڑ میں خریدیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ہائی کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں کرنے کا حکم دیا ہے، ممنوعہ فنڈنگ کسی نے لی ہے تو پارٹی اورچیئرمین کو بھی سزاملے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق 16 اکاؤنٹس میں بھارتی شہری رومیٹا شیٹی کے اکاؤنٹ سے پیسے آئے، برطانیہ، بھارت، فن لینڈ، ناروے، کینیڈا سے تحریک انصاف کو پیسے آئے، 349 کمپنیوں اور 88 انفرادی لوگوں کے بھیجے گئے پیسے ڈیکلیئرنہیں کیےگئے۔
ن لیگی ترجمان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کو کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹس میں آتے رہے، 2011 میں پندرہ اکاؤنٹس ڈیکلیئر نہیں کیے گئے، 70 لاکھ ڈالر فارن فنڈنگ میں ڈکلیئر نہیں ہیں، عمران خان کی چوری اسٹیٹ بینک نے دستاویزات سے پکڑی ہے۔
توشہ خانہ سے متعلق مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ کی چوری سب کے سامنے آگئی ہے، عمران خان کو بطور وزیراعظم تحائف ملے تھے ، انہوں نے توشہ خانہ سے 14 کروڑ مالیت کی چیزیں تین کروڑ میں خریدیں۔
ان کا کہنا تھاکہ آپ کو یہ چیزیں بطور وزیراعظم تحفے ملے تھے اور آپ نے اس کے اوپر اپنی دکان لگا لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی

سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی۔
عدالت نے کیس کے 7 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جب کہ 76 مجرموں کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مکمل کیا۔
گذشتہ سال3 دسمبر کو سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھا، پریانتھا کمارا جان بچانےکیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔
انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز نے منیجر کو اوپر سے نیچے پھینک دیا اور پھر لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔
کیس میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ بعض افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا۔
قتل کیس میں ملوث افراد کا فارنزک ٹیسٹ اور فوٹو گرافک ٹیسٹ بھی کیا گیا اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں موجود افراد کے چہروں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
12 مارچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس میں 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔
گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس پر کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سماعت کی تھی۔
پراسیکیوشن نے بالغ اور نابالغ ملزمان کےخلاف علیحدہ علیحدہ چالان جمع کرائے، پہلے چالان میں 80 بالغ ملزموں کو نامزد کیا گیا جبکہ دوسرا چالان 9 نابالغ ملزموں کا پیش کیا گیا ۔
پراسیکیوشن کی جانب سے 40 گواہوں، واقعےکی ویڈیوز، ڈیجیٹل شواہد، ڈی این اے شواہد اور فارنزک شواہد کو چالان کا حصہ بنایا گیا تھا، کیس میں گرفتار تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئی

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازارجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 32 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قدر 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 513 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاو 17 ڈالر اضافے سے 1991 ڈالر فی اونس ہے۔

عمران خان کا 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا وعدہ، صرف 17000 یونٹ تعمیر ہو سکے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرسکی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام سے 50 لاکھ گھرتعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن عمران خان کے دورِ اقتدارمیں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت صرف 17000 یونٹ تعمیر کیے جا سکے۔
سابق وزیراعظم 50 لاکھ گھروں کے برعکس صرف ایک فیصد وعدہ پورا کیا۔ رپورٹ کے مطابق 17000 گھروں کی تعمیر کے باوجود کسی ایک شخص کو بھی گھرحوالے نہیں کیا گیا۔

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تقریباً 5 سال بعدعمران خان نے رابطہ کیا ہے جماعت اسلامی کا فیصلہ شوریٰ کے اجلاس میں ہو گا آگے ان کا ایجنڈا اور ارداہ کیا ہے یہ تو بعدکی بات ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ مرکز میں ہم تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن کا حصہ نہیں بنے ہمارا مقصدحکومت گرانا نہیں اس سےبھی عظیم ہے پی ڈی ایم سےکہاتھاآپ کا مقصد اسلامی نظام ہے یا کچھ اور، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے کیونکہ وہ اپنے نظریے پر کلیئر تھے۔

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تقریباً 5 سال بعدعمران خان نے رابطہ کیا ہے جماعت اسلامی کا فیصلہ شوریٰ کے اجلاس میں ہو گا آگے ان کا ایجنڈا اور ارداہ کیا ہے یہ تو بعدکی بات ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ مرکز میں ہم تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن کا حصہ نہیں بنے ہمارا مقصدحکومت گرانا نہیں اس سےبھی عظیم ہے پی ڈی ایم سےکہاتھاآپ کا مقصد اسلامی نظام ہے یا کچھ اور، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے کیونکہ وہ اپنے نظریے پر کلیئر تھے۔

 

سراج الحق نے کہا کہ ہم متبادل اپوزیشن کی طرح موجود رہے ہمارا ایک ہی ایم این اے ہ

جو اپوزیشن میں ہے اس وقت حکومت نہ ہونے کے برابر ہے حکومت کو عوام کی ترجمانی کرنی چاہیے۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال پر جمعہ کو یوم فلسطین منائیں گے کشمیر ہماری زندگی موت کا مسئلہ ہے حکمران کشمیر کے مسئلہ کو اہمیت نہیں دے رہے۔

عالیہ بھٹ سمیت کتنی اداکاراؤں نے سفید عروسی لباس کو ترجیح دی

شادی کے موقع پر عموماً سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیا جاتا ہے لیکن زندگی کے اہم ترین موقع پر عالیہ بھٹ سمیت متعدد بالی ووڈ اداکارائیں ایسی تھیں جنہوں نے منفرد اور خوبصورت نظر آنے کےلیے سفید عروسی لباس کو ترجیح دی اور اپنے دن کو یادگار بنایا۔
گزشتہ برس کے اختتام پر اداکارہ کترینہ کیف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تو نئے سال کے آغاز پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ہوئی۔
حالیہ دنوں بھارتی و عالمی میڈیا پر اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں زیرگردش ہیں، جنہوں نے اپنی شادی کے موقع پر سفید عروسی جوڑے کو ترجیح دی جس پر انتہائی نفاست سے تیار کیا گیا، عالیہ کی سفید ساڑھی زیب تن کی تو رنبیر کپور بھی سفید شیروانی پہنی جس نے نئے نویلے جوڑے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دئیے۔
نتاشا دلال نے بھی ورن دھون کے ساتھ شادی کے موقع پر انتہائی خوبصورت سفید عروسی لہنگا پہن کر اپنی شادی کو یادگار بنایا جب کہ ریہا کپور نے بھی اپنے زندگی کے اہم ترین موقع پر سفید مخملی ساڑھی پہنی۔
شادی کے بندھن میں بندھتے وقت سفید لباس زیب تن کرنے والوں میں جینیلیا دیشمک، ایولین شرما، گوہر خان، عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا، امریتا پوری شامل ہیں۔
عالیہ اور رنبیر 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی شادی کی تقریب کو انتہائی نجی رکھا گیا جس میں صرف گھر کے افراد اور خاندان نے شرکت کی، اس موقع پر چند بالی ووڈ اسٹارز بھی نظر آئے تھے۔