ملکی معیشت پر 3 یو ٹرن لے لیے گئے ہیں، حماداظہر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیرتوانائی حماداظہر کا کہنا ہے کہ بیرونی مداخلت سے آنے والی حکومت نے ملک کی معیشت پر حملہ شروع کر دیاہے، ملکی معیشت پر 3 یو ٹرن لے لیے گئے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ اسلا م آباد میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کیا سنا اس کو بھی واپس لے رہے ہیں، پاکستان میں ایل این کی کوئی سٹوریج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے جلسے نہیں رکتے، ہمارے جلسوں میں ایک بھی گلاس تک نہیں ٹوٹا، ہمارا جلسہ رک نہیں سکتا، تمام رکاوٹیں عبور کریں گے۔
آپ آج عام انتخابات کرا لیں، قوم عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنے کے لیے بے تاب ہے۔
حماد اظہر نے پشاور اور کراچی کے لوگوں کا بڑے بڑے جلسوں پر شکریہ ادا کیا، کہا یہ نوجوانوں کی جماعت ہے، اس وقت غلامی کی حکومت ہے، لاہور سیاسی اور شعور رکھنے والا شہر ہے،لاہور میں بہت بڑا جلسہ منعقد ہونے جارہا ہے۔

مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ آصف کا بھی انتخابات کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ آصف نے بھی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ الیکشن لازمی ہونے چاہیئں، عوامی مینڈیٹ ہی اس صورت حال کا حل ہے ۔ہمیں سب کو مل کر اس چیلنجز کا حل نکالنا ہوگا ۔
ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں چور مچائے شور کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ہمیں غداری اورامپورٹڈ حکومت کاطعنہ دیاجاتاہے،ہمیں امپورٹڈ حکومت کہنے والوں نے فارن فنڈنگ سے جماعت بنائی۔پی ٹی آئی کو بھارتی کمپنیوں اور اسرائیل سے پیسے آئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب آوازیں بند کی جاتی ہیں تو ملک میں کچھ نہیں رہتا۔اگر سچ بولنے پر پابندی لگائی جائے گی تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔تین سال پہلے اس ملک میں تباہی وہ بربادی کا سلسلہ شروع ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ کپتان کہتا ہے ملک کو نہیں چلنے دوں گا۔عمران خان اس ملک کو دیوالیہ کر چکا ہے۔عوام سابق حکمرانوں سے پوچھتے ہیں ہمارے لیے کیابنایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کرسی سے اترتے ہی انہیں ریاست مدینہ بھول گئی۔پاکستان اس وقت دیوالیہ ہونے کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی اور دوائیوں سے محروم ہوچکی۔چار سال تک ایوان کے ساتھ مذاق کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 23 سال سے عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی نہیں ہورہی بلوچستان اسمبلی کے ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہم سب مل کر بلوچی بھائیوں کی ذمہ داری پوری کریں گے۔انشااللہ کوئی مداخلت نہیں ہوگی

شارجہ میں میانداد کا یادگار چھکا 36 سال کا ہو گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) شارجہ کے میدان میں ایشیا کپ کے دوران بھارت کیخلاف آخری گیند پر لگائے گئے جاوید میاں داد کے چھکے کو آج 36 برس بیت گئے لیکن اس کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔
فائنل میں آخری گیند پر پاکستان کو فتح کیلئے 4 رن درکار تھے اور میانداد کے ایک چھکے نے میچ، فائنل اور سب کے دل جیت لیے۔
بھارت 1986 میں کرکٹ کا عالمی چیمپئن تھا اور اس نے پاکستان کو جیت کیلئے246 رنز کا ہدف دیا تھا۔
میاں داد نے اپنی کتاب ’دی کٹنگ ایج‘ میں لکھا کہ 1986 میں ایشیا کپ کے آخری میچ میں مجھے اندازہ تھا کہ بھارتی گیند باز چیتن شرما انہیں یارکر کرائیں گے اس لیے میں کریزسے بار نکل کر کھڑا ہوگیا اور پھر ویسا ہی ہوا جیسا میں نے سوچا تھا‘۔
سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جاوید میاں داد نے آخری گیند پر چھکا لگانے کیلئے ان کا بلا منگوایا تھا، کیوں کہ وہ لمبا ہوتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آخری گیند سے قبل محسن کمال اور ذاکر خان میرے پہلو میں بیٹھ کر رو رہے تھے۔
میچ کے بعد میانداد نے کہا ، “ہندوستانی اکٹھے ہوکر جوش و خروش سے حکمت عملی پر بات کر رہے تھے۔ پورے مقابلے کا نتیجہ آخری گیند پر چار حاصل کرنے پر منحصر تھا۔ میں اپنی حکمت عملی لے کر آیا تھا۔ مجھے یقین تھا کہ شرما یارکر کی کوشش کرنے جا رہے تھے۔ لہذا میں نے بیٹنگ کریز سے نکل کر کرنے کا فیصلہ کیا۔ میرا منصوبہ یہ تھا کہ یارکر آنے پر پیچھے ہٹوں گا اور اس طرح مجھے اچھی شاٹ مارنے کا موقع مل جائےگا‘۔
جاوید میاں داد کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹرتوصیف احمد کریز پر موجود تھے اور انہوں نے ایک رنز لے کر جاوید میاں داد کو آخری گیند کھیلنے کا موقع دیا تھا۔

ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پرویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو وضاحتی خط

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا معاملے پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو وضاحتی خط لکھ دیا۔
قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے خط میں کہا ہے کہ14مارچ کو فیڈریشن نے آئی ٹی اے کی جانب سے معطلی کے بارے میں آگاہ کیا۔اس وقت میں شدید صدمہ سے دوچار ہوں۔
طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ میں نے دانستہ کوئی غیر قانونی ادوایات کا استعمال نہیں کیا۔لیبارٹری کے ٹیسٹ پر اعتماد ہے بی سیمپل کی درخواست نہیں کروں گا۔
انہوں نے خط میں درخواست کی ہے کہ میرے کیس کو رحمدلی سے سنا جائے۔میں دیسی گھی میں پکا ہوا بکرے کا گوشت کثرت سے استعمال کرتا ہوں۔فیڈریشن پروٹین کا ٹیسٹ کروانے کیلئے مدد فرمائے ۔
ان کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین سے مشاورت کیلئے فیڈریشن کے تعاون کی ضرورت ہے۔اس سے پہلے میرے 9 دفعہ ڈوپ ٹیسٹ ہوچکے ہے اور ہر بار نتیجہ منفی رہا ہے۔

اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں: پوپ

ویٹی کن سٹی: (ویب ڈیسک) ویٹی کن میں دو سال بعد کورونا پابندیوں کے بغیر ایسٹر کا تہوارمنایا گیا، پوپ فرانسس کا کہنا تھا اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں۔
ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کی سب سے بڑی تقریب ہوئی، کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد شرکا کی بڑی تعداد تہوار میں شرکت کے لیے پہنچی، پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹر سکوائر میں شرکا ء سے خطاب کیا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔
اس موقع پر پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے نہ روکا جائے۔

حریم شاہ کی ایف آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کر دی

کراچی: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایف آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار پاکستان آنے کے بعد دوبارہ درخواست داٸر کرسکتی ہیں۔
معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ کی بینک اکاونٹس اور سوشل میڈیا اکاونٹس منجمد کرنے اور منی لانڈرنگ کی انکواٸری کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت شروع ہوٸی توعدالت نےسوال کیا کہ درخواست گذار کہاں ہیں، وہ عدالتی حکم کے باوجود پیش کیوں نہیں ہوئیں؟
حریم شاہ کے وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئی ہیں، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ اگر درخواست گذارعدالتی حکم کو اتنا ہی غیر ضروری سمجھتی ہیں تو ہم ابھی درخواست نمٹا دیتے ہیں، حریم شاہ جب پاکستان واپس آئیں تو نئی درخواست دائر کرسکتی ہیں۔
حریم شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آٸی اے نے بینک اکاونٹس اور سوشل میڈیا اکاونٹس منجمد کر دیئے اور یہ کارروائی ایف آئی اے نے حریم شاہ کی عدم موجودگی میں کی جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نےعدالت میں موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے متعدد نوٹس بھیجے لیکن حریم شاہ پیش نہیں ہوئیں ۔عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد حریم شاہ کی درخواست مسترد کر دی۔

کینسر کا پتہ چلا تو بچوں اور اہلیہ کا سوچ کر گھنٹوں رویا: سنجے دت

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے کینسر کی تشخیص کو اپنی زندگی کا مشکل ترین مرحلہ قرار دیتے ہوئے مشکلات کا بتا دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اگست 2020 میں جب دنیا عالمی وبا کورونا وائرس کے چنگل میں جکڑی ہوئی تھی تو اس وقت سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی جو کہ چوتھی سٹیج پر تھا۔ حال ہی میں سنجے دت نے اپنی بیماری پر تفصیلی گفتگو کی اور مداحوں سے شیئر کیا کہ کس طرح انہیں بیماری کا پتہ چلا اور انہوں نے اس پر کیا ردعمل دیا تھا۔
سنجے دت نے بتایا کہ کینسر کی بیماری کا سن کر میں اپنی زندگی، بچوں اور اہلیہ کے بارے میں سوچ کر گھنٹوں روتا رہا۔ اداکار کے مطابق انہیں اداکار ہریتھک روشن کے والد ہدایتکار راکیش روشن نے ڈاکٹر بتائے تھے جن سے علاج کروایا اور کینسر کو شکست دیدی۔

Rent Essay Author From The Us

Indicate the type of assignment and share key paper particulars together with your essay helper. If you didn?t have enough time to practice your pace wri, ting skills, don?t fear. However, it would occur that you?ve lower than an hour to craft a classy paper. With a really tough essay, 24 hours could additionally be not enough. If you need to inform your story then write it down and ship it to me. We strive to make our service safe both for our purchasers essay writert and writers who are engaged on the orders.

We rent Master?s and Ph. D. Holders to provide you with spectacular papers and make your desires come true. If you belief ?help me write an essay? deal to us, we promise the very best level of customers? satisfaction by maintaining you protected with our money-back guarantee. If the writer mounted your essay however you still don?t think about it the best one, don?t hesitate to contact our firm. When you place an order with our essay service on-line, your author will request that you simply submit previous papers. This is to allow them to write in your fashion while addressing the precise requirements of your order. With us you may be assured of a totally original and inventive paper.

Get assist together with your assignment from our team of skilled writers. We will assist you to cover any subject and beat any deadline. Candidates who move the required examinations are given a sample assignment to ensure they can full an actual project. We have to understand how good the essay author is in writing for faculty, university, or high school. It is an important step to identify probably the most appropriate one among the numerous applicants. Writing from scratch is our main service that includes creating a whole universe of academic texts.

Among our staff of professional writers, we have several who have expertise writing scripts and speeches and may guarantee a fantastic presentation. PaperTyper. Internet is a platform the place college students can find free on-line tools for paper writing. With the assistance of those devices, you’re greater than able to composing the content based on any academic requirements. Pick your favourite fee method to make the transaction.

Automation offers employers with cheaper and more efficient alternatives to human labour. It has been liable for the lower of sure forms of employment. In order to stay relevant, the employee ought to have the flexibility to provide highly technical providers which might be immune from dissolution.

Our free offers include formatting the paper based on the necessities, adding a title and bibliography to the tutorial textual content, and providing you with a revision. We even have a buyer support group that is going to adhere to your each want. The prospects are welcome to contact our chat managers at http://asu.edu any time of the day.

We are completely dedicated to the thought of getting the work done with the best essay writers. We deal solely with accountable, certified writers who are confirmed experts of their area of knowledge. Each online essay author undergoes a thorough 4-step process before joining our staff.

ٹکٹ دے کرسبق سیکھا اتحادی نہیں ہونے چاہئیں: عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادیوں کوٹکٹ دے کرسبق سیکھا ہے اتحادی نہیں ہونے چاہئیں، میرے خلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں۔
سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرنا چاہیے تھا، ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا تھا، میرا کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت، کیسے پیسے لےسکتی ہیں۔ کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ہوئی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے ملک کو نقصان ہو، ہمارے لیے مضبوط فوج بہت ضروری ہے، شہبازشریف ابھی سے انجینرنگ کررہا ہے، یہ اپنے افسران لگا کرمیچ فکس کریں گے۔ یہ کوشش میں ہیں کہ نواز شریف کے کیس ختم ہوں۔

صدر مملکت کی گورنر پنجاب کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان نے گورنر پنجاب کو برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دینے کے احکامات دیئے ہیں۔ قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔ عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد بھجوائی گئی۔
دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو لکھے گئے خط میں دریافت کیا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری میں کوئی آئینی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔