سعودی عرب کے صوبے تبوک میں بھی برفباری

تبوک: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے صوبے تبوک نے برف کی چادر اوڑھ لی، مشہور پہاڑ الجبل اور الکان مکمل طور پر برف سے ڈھک گئے
سعودی عرب میں بھی برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔ صوبے تبوک کے پہاڑوں الجبل اور الکان نے برف کی چادر اوڑھ لی اور سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے۔

مودی کا جنگی جنون؛ پاکستان اور چین کی سرحد پر میزائل نصب کرنے کا منصوبہ

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی مودی سرکار نے پاکستان اور چین کی سرحدوں پر 120 ٹیکٹیکل میزائل نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مسلح افواج کے لیے تقریباً 120 ’’پرالے‘‘ میزائلوں کی تیاری اور ان کو دو پڑوسی ممالک کی سرحدوں پر نصب کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
پرالے میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جو 500 کلومیٹر تک کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پرواز کے وقت وہ اپنے رخ کو تبدیل کرتے رہنے کی صلاحیت کی وجہ سے میزائل شکن سسٹم سے بچ نکلتے ہیں۔
اس میزائل کو روس کے اسکندر بیلسٹک میزائلوں سے تشبیہ دی جاتی ہے جو یوکرین کے خلاف بہت زیادہ تعداد میں نصب کیے گئے ہیں اور اپنی جنگی صلاحیت کو ثابت کر چکے ہیں۔
مودی سرکار نے ان میزائلوں کو مقامی سطح پر تیار کرنے کا منصوبہ حال ہی میں چین کی جانب سے سرحدی علاقے میں بھارتی فوج کو پسپا کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس پر وزیراعظم مودی کو شدید عوامی دباؤ کا سامنا بھی تھا۔
وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے دعویٰ کیا کہ یہ میزائل پاکستان اور چین کی سرحد پر نصب کیے جائیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی جماعت بی جے پی کو اب کانگریس سے زیادہ عام آدمی پارٹی سے خطرہ ہے اور اس جماعت سے پنجاب و نئی دہلی میں شکست بھی کھائی ہے جس کے بعد مودی انتہا پسند ہندو ووٹرز کی حمایت کے لیے جنگی جارحیت کو انتخابی ہتھیار بنارہے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت نے پرالے بیلسٹک میزائل کے اب تک صرف دو ٹیسٹ کیے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ان میزائلوں کی تیاری اور اس کے پلیٹ فارم کو مکمل کو کرنے میں کم از کم بھی دو سال لگ سکتے ہیں۔

سرگودھا: ایمبو لینس میں منشیات کی سمگلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار

سرگودھا: (ویب ڈیسک) تھانہ اربن ایریا نے کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کی اڑ میں منشیات سمگلنگ کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار 6 رکنی گینگ میں 2 خواتین بھی شامل، ملزمان کے قبضہ سے 53 کلو چرس 10 کلو سے زائد افیون برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں فضل الرحمن،سیف اللہ،پیر محمد،بہادر خان،ایت بی بی اور ظہوراں بی بی شامل، منشیات خیبرپختون خواہ سے لے کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کی جانی تھی۔

31 دسمبر کے بعد متعدد سمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

سین فرانسسکو: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ اب بہت سے صارفین کے لئے آنے والے سال 2023 میں استعمال کے قابل نہیں رہے گا۔
ہر سال کی طرح اس سال کے اختتام پر بھی بہت سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین 2023 میں پیغام رسانی کی یہ ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکیں گے۔
اس سے قبل ایپل نے اکتوبر میں اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ آئی او ایس 10 اور 11 استعمال کرنے والے صارفین تک واٹس ایپ کی رسائی ممکن نہیں ہوگی جس کے بعد کمپنی نے آئی او ایس کو اپ ڈیٹ کرنے پر زور دیا تھا۔
تاہم اب 2 آئی فون سمیت 49 اسمارٹ فونز والے صارفین 31 دسمبر کے بعد سے واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔
وہ 49 فونز جن میں یکم جنوری 2023 سے واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی، درج ذیل ہیں۔
iPhone 5
iPhone 5c
Archos 53 Platinum
Grand S Flex ZTE
Grand X Quad V987 ZTE
HTC Desire 500
Huawei Ascend D
Huawei Ascend D1
Huawei Ascend D2
Huawei Ascend G740
Huawei Ascend Mate
Huawei Ascend P1
Quad XL
Lenovo A820
LG Enact
LG Lucid 2
LG Optimus 4X HD
LG Optimus F3
LG Optimus F3Q
LG Optimus F5
LG Optimus F6
LG Optimus F7
LG Optimus L2 II
LG Optimus L3 II
LG Optimus L3 II Dual
LG Optimus L4 II
LG Optimus L4 II Dual
LG Optimus L5
LG Optimus L5 Dual
LG Optimus L5 II
LG Optimus L7
LG Optimus L7 II
LG Optimus L7 II Dual
LG Optimus Nitro HD
Memo ZTE V956
Samsung Galaxy Ace 2
Samsung Galaxy Core
Samsung Galaxy S2
Samsung Galaxy S3 mini
Samsung Galaxy Trend II
Samsung Galaxy Trend Lite
Samsung Galaxy Xcover 2
Sony Xperia Arc S
Sony Xperia miro
Sony Xperia Neo L
Wiko Cink Five
Wiko Darknight ZT

لیتھیئم بیٹریوں کی آگ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکہ میں لیتھیئم بیٹریوں میں لگنے والی آگ نے مسافروں کو خوفزدہ کردیا جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر رن وے پر اتارنا پڑگیا۔
یہ واقعہ 25 دسمبرکو پیش آیا جب جیٹ بلیو کا طیارہ بابارڈوس سے نیویارک آرہا تھا اور لوگ کرسمس کی چھٹیوں میں اپنے مقامات تک جارہے تھے۔ اچانک طیارے میں ایک جگہ آگ بھڑکی اور طیارے کو فوری طور پر اتارا گیا اور لوگوں کو تیزی سے سڑک پر منتقل کیا گیا۔
جیٹ بلیو کی فلائٹ نمبر 662 کو بڑی مہارت سے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے رن وے پر اتارا گیا۔ تاہم پہلے کہا گیا کہ لیپ ٹاپ کی بیٹری میں آگ لگی تھی لیکن بعد میں امریکی فضائیہ کے افسران نے تصدیق کی کہ یہ آگ سیل فون کی بیٹری میں لگی تھی۔
تاہم جب لوگ ایمرجنسی پھسلی سے فرش پر اترے تو ان میں سات افراد کو معمولی چوٹیں لگیں جن میں سے کسی کو بھی ہسپتال جانے کی ضرورت پڑی۔

کئی برس تک بھیس بدل کر یوگا کرانے والا ایف بی آئی کا اشتہاری نکلا

میکسکو: (ویب ڈیسک) امریکا میں قتل کرکے میکسکو میں فرار ہونے والے اور وہاں نام اور بھیس بدل کر یوگا پڑھانے والے مجرم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جو 12 سال سے وہاں پڑھا رہا تھا۔
ایک ساتھ میکسکو اور امریکی شہریت کا حامل ہورگے روئڈا لینڈیروس 2010 میں میری لینڈ میں ایک سے زائد قتل کرکے مفرور تھا اور ایف بی آئی نے اسے انتہائی مطلوب مجرموں میں شامل کیا تھا۔ تاہم اس نے اپنا نام بدل کر خود کو لیون فرارا کا نام دیا اور میکسکو کے ایک غیرمعروف شہر گاڈالاہارا میں یوگا کا استاد بن گیا تھا۔ اس دوران پولیس اسے تلاش کرتی رہی تھی۔
ہورگے نے میری لینڈ میں سو مارکم نامی ایک شخص کو اس کے گھر کے تہہ خانے میں قتل کر دیا گیا تھا اور وہی اس کا سب سے اہم مجرم بھی تھا جس کے بعد ایف بی آئی نے اس کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ تاہم اب اسے 13 دسمبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ہورگے نے اپنی صفائی میں کہا کہ وہ بے گناہ ہے، اگرچہ تمام معاملات میں وہ بے خطا نہیں لیکن اس پر جو الزام ہے اس میں کوئی صداقت نہیں۔ تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرکے پہلے درجے (فرسٹ ڈگری) قتل اور تفتیش سے بچنے کے لیے فرار ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب، پولیس نے ہورگے کو اتنی خاموشی سے گرفتار کیا کہ اس کے یوگا طلبا و طالبات نے اس کے گمشدگی کی رپورٹ اس وقت درج کروائی جب وہ تین روز تک اسکول نہیں پہنچا۔

وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے باکسر عامر خان کی ملاقات، پنجاب میں باکسنگ ایرینا بنانے کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے باکسر عامر خان نے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران پنجاب میں باکسنگ ایرینا اور جم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عامر خان پاکستان کا فخر ہیں، دنیا میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں، سپورٹس میں صرف کرکٹ ہی نہیں ہر کھیل پر توجہ دینا ضروری ہے، پنجاب میں باکسنگ کے فروغ کیلئے تمام ترممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2 ارب روپے کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے کھلاڑیوں کوسکالر شپ دیں گے، باکسنگ کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچ مدعوکئے جائیں گے، ہونہار کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے، دور دراز علاقوں میں ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی ٹریننگ، کوچنگ اور معاونت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیکرٹری سپورٹس کو باکسنگ رنگ کے قیام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
ملاقات میں باکسر عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں خاص طور پر باکسنگ میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی دلچسپی قابل تحسین ہے، پنجاب میں باکسنگ کا شاندار ٹیلنٹ موجود ہے، اشفاق فاروق، صوبائی مشیر عامر سعید راں، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز: 3 انڈر 19 کھلاڑی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے 3 انڈر 19 کھلاڑیوں کو قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ مہمان ٹیم کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں آل راؤنڈر عرفات منہاس، ٹاپ آرڈر بلے باز باسط علی اور دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد ذیشان کو شامل کیا گیا ہے۔
انڈر 19 کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تجربہ حاصل کرنے کے لئے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، پی سی بی کے مطابق یہ کھلاڑی پاکستان ٹیم کی سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

خوش رہنا چاہتے ہیں تو گھر کے کام کریں، گورنر سندھ نے بیٹے کو نہلانے کی ویڈیو شئیر کردی

کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے ننھے بیٹے کو نہلانے کی ویڈیو شیئر کردی جس میں کہا کہ اگر گھر میں خوش رہنا چاہتے ہیں تو گھر کے کام کریں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ خاندان کے لیے موجود رہنا بہت اہمیت کا حامل ہے، بچوں خصوصاً لڑکوں کیلئے مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ لڑکے گھر کے کاموں میں ذمہ داری محسوس کریں، خواتین کوملکی ترقی میں بھرپورشمولیت کےمواقع ملیں گے۔

پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی روش پر کاربند ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ ساہیوال سے رُکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی اپنی منفی روش پر کاربند ہے، چار سال آپ یہ سب کرکے دیکھ چکے ہیں، سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔
وزیراعظم نے گرفتار رکن قومی اسمبلی محمد اشرف سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب، ایف آئی اے کی طرح اب اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، سیاسی انتقام سے مخالفین کو دھمکانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔