لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو پاکستان کے انتہائی پیچیدہ سکیورٹی مسائل کا بنیادی علم بھی نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ افغان طالبان سے تعاون کے بغیر ایسے آپریشن کے سنگین نتائج ہوں گے، مسائل صرف بندوق سے حل نہیں ہوتے آپ کو تفصیلی حکمت عملی چاہیئے، طاقت کا استعمال اس حکمت عملی کا ایک حصہ ہو سکتا ہے ،مکمل حل نہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا ہم لوگ سمجھے اپنے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے ہیں اب آکر پتا چلا وہ عوام کے کپڑے کہ رہے تھے۔
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہ اگر یہ آٹھ ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔