تازہ تر ین

ایشیا کپ کا میزبان پاکستان اور کام آپ کررہے ہیں: نجم سیٹھی کا سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ کو جواب

لاہور: (ویب ڈیسک) چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کو ایشیا کپ کے حوالے سے ٹوئٹ کرنے پر طنزیہ جواب دے دیا۔
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے سیکریٹری انڈین کرکٹ بورڈ جے شاہ کو ٹوئٹر پر جواب میں کہا کہ ایشیاکپ کا میزبان پاکستان ہے ،مگر آپ اس پر کام کررہے ہیں۔
ٹویٹر پیغام میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ اے سی سی کیلنڈر بالخصوص ایشیاکپ شیڈول کے اعلان کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
نجم سیٹھی نے سیکرٹری بی سی سی آئی کو مزید کہا کہ پی ایس ایل 2023کا کیلنڈر اوراسٹرکچربھی پیش کرسکتے ہیں، آپ کی جانب سے فوری ردعمل کو سراہا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain