تازہ تر ین

عمران خان نے 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی: شیخ رشید احمد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی ہے۔
سابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر یہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوئیں تو اپنے ممبرز کو اسمبلیوں سے واپس بلایا جائے گا، آج کا نوجوان، آج کی قومی اور بین الاقوامی سیاست عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان نے کہا ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے جہاں چور، ڈاکو، لٹیرے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے، یہ چاہتے ہیں عمران خان کو زہر دیا جائے، تم نے عمران خان کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، عمران خان کی جان لینا چاہی اب کہتے ہیں گولیاں تو نہیں لگی تھیں، ان کی شکل ٹی وی پر آتی ہے تو لوگ چینل بدل دیتے ہیں، یہ فن گداگری کے ماہر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain